نظام اباد اعظم روڈ مسدود کلورٹ کی صفائی سے عوام کو ملی راحت سینئر کارپوریٹر ڈویژن 58 ایم اے قدوس کی موثر نمائیندگی و کارکردگی

نظام آباد 25/جون (پریس نوٹ)نظام اباد کے بلدی ڈویژن نمبر 58 اعظم روڈ پر واقع قدیم کلورٹ کو دانستہ طور پر بند اور مخدوش کرنے سے اطراف و اکناف کے علاقوں کا گندہ پانی اور بارش کے پانی کی عدم نکاسی کی وجہہ مصائب و مشکلات پیدا ہورہے تھے اور نالی کا گندو پانی اعظم روڈ پر بہنے سے مقامی عوام اور راہ گیروں کو تکلیف ہو رہی تھی
جس کے پیش نظر متعلقہ کارپوریٹر ڈویژن نمبر 58 مسٹر ایم اے قدوس نے گزشتہ دنوں کمشنر بلدیہ مسٹر مندا مکراند اور ٹاؤن پلاننگ عہدے داروں ہیلتھ افیسر محمد ساجد علی و سانیٹری انسپکٹر سری کا نت کا دورہ کرواتے ہوئے فوری طور پر قدیم کلورٹ کی صفائی کرنے اور گندہ و بارش کے پانی کی نکاسی عمل میں لانے کے لیے موثر نمائندگی کی تھی جس پر بلدی عہدے داروں نے آج مشین کے ذریعے کلورٹ کی صفائی عمل میں لائی بلکہ گندہ و برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا اس کلو رٹ سے گزرنے والے گندے پانی کو دوسری جانب کے چند مقامی افراد وکارپوریٹر رکاوٹ پیدا کرنے کی مذموم کوشش کررہے تھے جس پر سینئر کارپورٹر ایم اے قدوس نے کمشنر بلدیہ مندا مکراند سے بات چیت کرتے ہوئے کئی برسوں قبل تعمیر کیے گئے کلورٹ وہ نالی سے گزرنے والے گندے پانی کے قدرتی بہاؤ کو نہیں روکا جا سکتا
اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے سینئر کارپورٹر ایم اے قدوس نے اس تنازعہ کو خیر و خوبی سے حل کیا اور شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو ناکام کیا سینئر کارپورٹر ایم اے قدوس نے بتایا کہ موسم برسات کے بعد جدید کلورٹوں کی تعمیر ی کام کا ایک کروڑ روپے کی لاگت سے اغاز کیا جائے گا اعظم روڈ پر واقع دو کلورٹوں کی صفائی عمل میں لاتے ہوئے گندے وبارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا گیا جس سے عوام اور راہ گیروں کو راحت ملے گی اس کلورٹ کے صفائی اور مٹی کی نکاسی کے موقع پر ہیلتھ افیسر محمد ساجد علی سانیٹری انسپکٹر سری کانت اور دیگر عہدے دار بھی موجود تھے