جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع انٹرمیڈیٹ آفیسر جناب ریاض حسین کے وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوشی

نارائن پیٹ 26جون (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع انٹرمیڈیٹ آفیسر جناب ریاض حسین کے وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوشی کے ضمن میں نارائن پیٹ ضلع انٹر میڈیٹ ایجوکیشن سے وابستہ تمام سرکاری ، نیم سرکاری ، اقامتی و خانگی جونیر کالجس کے پرنسسپلس ، لیکچررس اور غیر تدریسی عملہ کی جانب سے نوڈل آفس احاطہ گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ میں ایک عظیم الشان تہنیتی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت شری یو ۔ مدی لیٹی صدر گورنمنٹ جونیر کالجس پرنسپلس اسوسی ایشن نے کی جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش ہونے والے جناب ریاض حسین کے برادر کلاں محمد حسین موظف انجینئر اور جناب ایم اے روف سیکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ حیدرآباد نے شرکت کی

 

۔ جلسہ کا آغاز گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ کے طالب علم عبدالمنیب کی قرات کلام پاک سے ہوا جبکہ عبدالمجیب سیکریٹری گورنمنٹ جونیر کالجس پرنسپلس اسوسی ایشن نے ریاض حسین کی زندگی کے مختصر حالات زندگی اور تعلیمی خدمات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نارائن پیٹ مستقر پر پیدا ہونے والے جناب ریاض حسین نے ایک ٹیچر کی حیثیت سے اپنی تدریسی خدمات کا آغاز کرتے ہوئے جونیر لیکچرر ، پرنسپل اور نوڈل آفیسر کی حیثیت سے بحسن خدمات سبکدوش ہورہے ہیں۔ آپ نے مختلف سرکاری عہدوں پر فائز ہوکر بحسن وخوبی اپنی خدمات نہایت باقاعدگی ، نظم وضبط اور راست بازی و ایمانداری کے ساتھ اپنے اختیارات کا استعمال کیا انہوں نے کبھی اپنے عہدے کا غلط استعمال نہیں کیا۔

 

وقت کی پابندی کے ساتھ فرض شناسی آپ کا شیوہ تھا۔ اس تقریب میں ضلع نارائن پیٹ کے تمام سرکاری ، نیم سرکاری ، اقامتی و خانگی جونیر کالجس کے پرنسسپلس ، لیکچررس اور غیر تدریسی عملہ نے شرکت کرتے ہوئے کثرت کے ساتھ گلپوشی و شالپوشی کی اور تحائف دئے۔ مہمانان نے اپنے خطابات میں موصوف کو ایک راست باز ، دیانت دار، فرض شنناس اور ہمدرد قوم وملت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی تدریسی خدمات کے علاوہ تنظیمی خدمات کو بھی بحسن وخوبی انجام دیا اور آپ کی زندگی شعبہ تعلیم سے وابستہ تمام افراد کے لئے مشعل راہ ہے۔ جلسہ کا اختتام جناب مرلی دھر چاری پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج مکتھل کے شکریہ پر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button