مضامین

خبر پہ شوشہ

ناجائز تعلقات کی سزا ڈی ایس پی سے کانسٹیبل۔ کیا خاتون کانسٹیبل کو ڈی ایس پی بنایا جائے گا

ریاض ۔ کے این واصف

اترپردیش پولیس کے حوالے سے اس ہفتہ ایک خبر جرائد اور نیوز چینلز پر خوب چرچہ میں رہی۔ تفصیلات کے مطابق اناؤ ضلع میں تعینات ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ایک خاتون کانسٹیبل کے ساتھ

 

کانپور کی ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔ محکمہ جاتی تحقیقات کے بعد ایک لیڈی کانسٹیبل کے ساتھ تعلقات کی بنا پر ڈی ایس پی کو سزا کے طور پر ڈیموٹ کرتے ہوئے کانسٹیبل بنادیاگیا۔ اس خبر میں لیڈی کانسٹیبل سے متعلق کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔

 

اگر ڈی ایس پی نے اپنے عہدے کا دبدبہ استعمال کرتے ہوئے یہ عمل کیا ہے تو ذہن میں ایک سوال ابھرتا ہے۔ کیا ڈی ایس پی کی تنزولی کے بعد کیا لیڈی کانسٹیبل ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی کی مانگ کرے گی؟ 😄😄

متعلقہ خبریں

Back to top button