ایجوکیشن

برین کوڈ کے ذریعہ بچوں کی حقیقی صلاحیتیں جاننے کا بالکل نیا طریقہ ۔TSA اسکولز کے زیر اہتمام اردو مسکن میں ایجو کیشنل پروگرام کا انعقاد

حیدرآباد۔(راست) دو سینئر سائنسدان جناب سید احمد حسین Senior Professor & Principal Scientist Agriculture University اور جناب ڈاکٹر محمد عبد اللطیف جنہوں نے 204 اسکولس اور کا لجس قائم کئے ہیں اور جنہوں نے ILM Foundations Mobile lab قائم کئے ہیں کے علاوہ ماہر Brain code سدھارتھ صاحب اور انکی اہلیہ مسز پریتی کے علاوہ کئی ماہرین تعلیم‘ کئی اسکولس کے ٖپرنسپلس

 

اور دیگر معزز شخصیتوں کی موجودگی میں جناب ڈاکٹر K.H.Salmani نے جو کہ ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین Pedagogist بھی ہیں جنہوں نے ایک بالکل نیا طریقہ تعلیم ایجاد کیا ہے اور Mission Group of Schools اورBritish School کے علاوہ Tiny Scientists Acadamy TSA Schools کا قیام عمل میں لایا ہے‘اُنھوں نے ٹی ایس اے اسکولس کے 6 تا 11سالہ سائنسدانوں کا ماہرانہ اور بے مثال سائنس کی پچاس برانچس کا تفصیلی پروگرام پیش کیا جسکو دیکھ کر سارا مجمع ششدر رہ گیا اور اردو مسکن تالیوں سے گونج اٹھا۔

 

دونوں سائنسدانوں کے علاوہ ماہرین برین کوڈ نے بھی انکو خراج تحسین پیش کیا۔ سائنسدانوں نے کہا وہ سائنسدان ہونے کے باوجود بھی اتنے سارے discipline of Science سے ناواقف ہیں جبکہ ٹی ایس اے کے بچے اُس میں مہارت رکھتے ہیں۔ مسٹر سدھارتھ نے کہا انہوں نے تقریباً سارے انڈیا کے اسکولس کو دیکھا مگر ایسے بچے کہیں بھی نہ پائے۔ مسز پریتی نے کہا کہ انھیں دو لڑکیاں ہیں جو بڑی ہو چکی ہیں۔ انکی دلی خواہش ہے کہ اُنھیں مزید اولاد پیدا ہوتا کہ وہ اُسے اس اسکول میں شریک کرائیں۔

 

جلسہ کا آغاز سعد اللہ سلمانی اور احمد محی الدین کی قرات سے ہوا۔ مسز Samreen نے محفل کے آغازو انجام اُسکو بخوبی پیش کیا اور پھر اختتام پر اُنھوں نے ہی سامعین و حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button