اسپشل اسٹوری

سعودی عرب – وفادار اونٹنی 550 کلو میٹر سفر طے کرکے مالک کے پاس واپس آگئی

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت سعودی عرب کے باشندوں نے اونٹ سے اپنے انس و محبت کے اظہار کے طور پر اونٹ کا یوم منایا۔ تو اس ہفتہ ایک اونٹ اپنے مالک سے وفاداری اور محبت کا مظاہرہ کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک سابق سعودی اسکول ٹیچر کا کہنا ہے اس کی گم ہونے والی اونٹنی 550 کلو میٹر کا سفر طے کرکے اس کے پاس واپس لوٹ آئی۔

 

العربیہ چینل کے مطابق “ھذال الشکرہ” نامی سعودی شہری جو ریٹائرڈ اسکول ٹیچر ہیں نے بتایا انہوں نے اعلی تعلیم لندن سے حاصل کی بعدازاں مملکت میں شعبہ تدریس سے منسلک ہوگئے۔اسکول کی ڈیوٹی سے فارغ ہونے کے بعد روزانہ اپنی اونٹنی سے ملنے اور اس کی دیکھ بھال کےلیے باڑے جاتے جہاں کافی وقت اونٹنی کے ساتھ گزارا کرتے تھے۔

 

سعودی شہری کا کہنا تھا ایک دن باڑے گیا تو معلوم ہوا کہ اونٹنی وہاں نہیں ہے جسے صحرائی علاقے میں کافی تلاش کیا مگر اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ ایک دن اچانک اونٹنی ایک ریوڑ کے ساتھ علاقے میں آئی جیسے ہی میں نے اس کا نام لے کر اسے پکارا تو وہ دوڑتی ہوئی آئی اور اپنا سرمیرے کندھے پررکھ دیا۔

 

بعد میں معلوم ہوا کہ اسے سوڈانیوں نے کسی سے خریدا تھا جو اسے اپنے علاقے میں لے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button