تلنگانہ

صدر جمہوریہ ہند کے نام کلکٹر کے توسط سے یادداشت  _ ہندوستان کی خارجی پالیسی ہمیشہ فلسطین کے حق میں رہی:صدر جمعیت العلماء نظام آباد حافظ لئیق خان 

نظام آباد:28/ جون (اردو لیکس )مولانا حافظ لئیق خان صدر جمعیت العلماء ضلع نظام آباد نے ضلع کلکٹرکے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک یادداشت آج اڈیشنل کلکٹر سے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کرتے ہوئے ان کے حوالے کیا۔ اس یادداشت میں ہندوستان کی آزادی کے بعد سے ہندوستان کی خارجی پالیسی ہمیشہ فلسطین کے حق میں رہی ہے نہ کہ کسی بھی موقع پر اسرائیل کی حمایت نہیں کی ہے

 

۔ تاہم اب کچھ شرپسند عناصر اسرائیل زندہ باد اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں جو کہ ہماری ملک کی روایت کیخلاف ہے۔حال ہی میں بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ میں جئے فلسطین کا نعرہ لگایا اور اپنی آواز بلند کرتے ہوئے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ فلسطین کی حمایت کررہے ہیں۔ بالکل ہمارے قانون و دستور کے حساب سے برابر اور مناسب ہے وجہ اس کی ہے کہ ہمارے ملک بھارت کی خارجی پالیسی خود فلسطین کے ساتھ ہے دوسری جانب مسلمانوں کا ایمانی رشتہ بیت المقدس اور فلسطین کے ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button