جنرل نیوز

نظام آباد کے محمد واجد علی موظف سب ٹریژری آفیسر کی اہلیہ کا انتقال

انتقال پرملال

نظام آباد:28/جون (پریس نوٹ) الحاج محمد واجد علی موظف سب ٹریژری آفیسر و سابقہ صدر فلاحی کمیٹی مدینہ مسجد پھولانگ نظام آباد کی اہلیہ محترمہ نے داعی اجل کو لبیک کہا۔ان کی عمر 75سال تھی جو گذشتہ کچھ عرصہ سے گردے کے عارضہ میں مبتلا تھی محترمہ نے کل شام اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ بمقام عیدگاہ قدیم بودھن روڈ نظام آباد پر ادا کی گئی بعد ازاں قدیم قبرستان بودھن روڈ نظام آبادمیں تدفین عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں دینی، ملی، سیاسی، و سماجی رشتہ داروں و دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ کے پسماندگان میں فرزندان محمد اکرم علی، محمد ارشد علی (این آر آئی)، محمد ایوب علی فرزندان و دختران شامل ہے۔مرحومہ جناب محمد نعیم الدین انصاری موظف ڈپٹی کلکٹر پھولانگ نظام آباد کی خالہ ہوتی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد اکرم علی فون نمبر 9440442380پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button