ایجوکیشن

نارائن پیٹ ضلع میں اُردو میڈیم سبکدوش استاد کے اعزاز میں تہنیتی تقریب  

 

محبوب نگر 29 جون ضلع پرشید ہائی اسکول کوسگی گنڈمال کے معروف استاد محمد عبدالرحیم ٹیچر صاحب اُردو میڈیم اسکول اسٹینٹ سوشل محکمہ تعلیم میں خدمات انجام دینے کے بعد ان کے اعزاز میں تہنیتی تقریب منعقد کی گئی یہ تقریب مدرسہ فوقانیہ اُردو میڈیم کوسگی ضلع نارائن پیٹھ میں منعقد ہوئی۔ عبدالرحیم صاحب ٹیچر نے 35 سال سے بچوں تعلیم دیتے ہوئے اپنی ملازمت سے 30جون 2024 کو سبکدوش ہورہے ہیں 35 سال سے مختلف مدرسوں میں، مدور، نارائن پیٹھ، محبوب نگر، کوئل کونڈہ، گنڈمال اسکولوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی شناخت چھوڑی موصوف کا مزاج گرامی طلباء کو اچھی تعلیم دینا اور اُن کی مدد کرنا طلباء کو ملک کا ایک اچھا شہری بنانا ساتھیوں سے خوش مزاجی سے رہنا ماہر، متحرک ،محنتی ، و مثالی معلم ان کی شاخت میں سے تھی اُردو میڈیم اور تلگو میڈیم اسکولوں جس میں انہیں شعبہ تعلیم کے اساتذہ نے الوداع کہا محمد عبدالرحیم صاحب نے ان کے علمی شناخت ضلع اور ریاستی سطح پر تھی ہمیشہ اپنی ڈیوٹی اور خدمات کے تئیں پُر عزم رہےتعلیمی شعبہ میں گزرے وقت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور جب کبھی بھی شعبہ کو ان کی ضرورت ہوگی وہ ہمیشہ یاد کیا جائے گا

” جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک ،

ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں ”

” ہماری درسگاہوں میں جو یہ استاد ہوتے ہیں،

حقیقت میں یہی تو قوم کی بنیاد ہوتے ہیں ” اس تہنیتی جلسہ میں ایم شھیکر ریڈی ہیڈماسٹر، مدھوکر راو، مہان خوصوصی غنی صاحب ضلع ایجوکیشن افسر نارائن پیٹھ، انجلی دیوی ایم ای و، کوثر جہاں، فریدالدین خواجہ قطب الدین، محمد مظہر، ریحانہ بیگم،محمدعزیز،محمدغوث،محمد تقی ، کثیر تعداد میں اُردو اور تلگو میڈیم اسکولوں کے سرکاری ٹیچرس ہم وطن قائدین رشتہ دار دوست احباب اور دیگر نے شرکت کی، سکبدوش ہونے والے استاد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،

متعلقہ خبریں

Back to top button