نیشنل

نیٹ NEET برخواست کیا جائے یہ امتحان طلباء پر غیر ضروری دباو۔مودی کو مکتوب

نئی دہلی: تمل ناڈو کے چیف منسٹر اسٹالن نے  میڈیکل کی تعلیم کیلئے لازمی مسابقتی امتحان (NEET) کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے وزیراعظم نریندرمودی، قائد اپوزیشن راہل گاندھی سمیت 8 ریاستوں کے چیف منسٹرس کو اس سلسلے میں مکتوب روانہ کیا ہے۔

 

ساتھ ہی انھوں نے ریاست تمل ناڈو کو نیٹ سے مستثنیٰ قرار دینے کے مطالبہ کا بھی اعادہ کیا۔ اسٹالن کا کہنا ہے کہ پروفیشنل کورسس میں داخلوں کیلئے انتخاب کا عمل 12 ویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر کیا جانا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیٹ طلباء پر ایک ضروری اضافی دباو ہے۔ حال ہی میں نیٹ پیپر لیک واقعہ کے تناظر میں اسٹالن نے کہا کہ دیگر ریاستیں بھی اس کی تائید میں ہیں۔

 

انھوں نے نیٹ کے خاتمہ کیلئے  دہلی، ہماچل پردیش، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، پنجاب، تلنگانہ، کرناٹک اور کیرالہ کے چیف منسٹرس کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے خواہش کی کہ قانون ساز اسمبلیوں میں اس طرح کی قرارداد منظور کرنے پر غورکریں اورراہل گاندھی سے پارلیمنٹ میں تمل ناڈو کو نیٹ سے مستثنیٰ قراردینے کی تائید کی خواہش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button