انٹر نیشنل

حجاج کے لوٹنے کا سلسلہ جاری۔ مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر 64 ایئر لائن آپریٹ کر رہی ہیں 

ریاض ۔ کے این واصف

حجاج کے وہ قافلے جو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد زیارت مدینہ منورہ کے لئے آئے تھے وہ بھی اب لوٹنے لگے۔ “طیبہ ایئرپورٹ کمپنی” میں آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر انجینیئر علاءمحمد نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ ایئر پورٹ پر 64 ایئر لائن 7 ہزار ملازمین کے ساتھ عازمین حج کی واپسی کے لیے کام کرہی ہیں۔

 

الاخباریہ کے مطابق انہوں نے بتایا “طیبہ ایئرپورٹ کمپنی” نے شراکت داروں کے ساتھ آپریشنل اور کاروباری تسلسل کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 6 لاکھ 20 ہزار حجاج کو خدمات فراہم کی جائیں گی ۔ دو ہزار 900 پروازوں کے ذریعے ان کی واپسی ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ ’’ٹریول وتھ آوٹ بیگ‘ اس سال کے سول ایوی ایشن کے سب سے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔ اس کے تحت حجاج کا سامان ان کی رہائش سے وصول کیا جاتا ہے اور روانگی کے وقت سے چوبیس گھنٹے پہلے ایئرپورٹ بھیجا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button