ملک کی ترقی میں اُردو زبان کا بھی اہم رول۔قومی کونسل برائے فروغ اُردو NCPULجناب ایم اے ستار کی تہنیتی تقریب

حیدرآبا۔ مرکزی حکومت کے وزارت تعلیم کےادارہ قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان میں جنوبی ہند سے جناب ایم اے ستار (جرنلسٹ) کو قومی کونسل میں رکن بنائے جانے کی کل ہند کلچر سوسائٹی کی جانب سے تہنتی تقریب ہری باؤلی چوراہ پر منقعد کی گئی اس میں خطاب کرتے ہوئے جناب میر عنایت علی باقری سابق چیر مین سٹ ون نے تعلیم کے ملک کی ترقی میں اُردو زبان کا اہم رول ہے۔ فلم انڈسٹری بنا اُردو زبان کے ادھوری ہے ۔ جناب محمد ایوب شاد چیر مین جواہر ایجوکیشنل گروپ نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اُردو زبان کی فروغ میں اپنا تعاون کریں اور ہر اسکول اور کالج میں اُردو زبان کی اہمیت سے نوجوانوں کو واقف کرواتے ہوئے انھیں تعلیم دیں۔
جناب ایم اے ستار نے انھیں مرکزی حکومت کی جانب سے رکن نامزد کرنے پر مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردان جو اُردو کونسل چیرمین بھی ہے اظہار تشکر کیا۔ انھوںکہا کہ قومی کونسل کی جانب سے جو اُردو سرٹیفکیٹ دئے جا رہے ہے انھیں سرکاری درجہ دیتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک کے اُردو یونیورسٹیوں میں قابل قبول بنانے کے لئے کام کریں گے جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے بھی اُردو زبان کے فروغ کے سلسلہ میں روشنی ڈالی اس تقریب میں جناب محمد واجد مسعود، جناب محمد ہاشم حسین (بی جے بی) ڈاکٹر ایم آر غوری (جرنسلٹ) جناب محمد رئیس الدین ایڈوکیٹ جناب محمد عمران چیر مین BMWمنرل واٹر س گروپ ، محترمہ ویرا منی ، محترمہ شہباز فاطمہ ، محترمہ نسیم سلطان (کانگریس) اور دیگرنے خطاب کیا۔
اس موقع پر مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیتوں نے اس تقریب میں شرکت کیاور جناب ایم اے ستار کی بڑے پیمانے پر شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ، صدر کل ہند کلچرل سوسائٹی ، جناب زاہد علی مرزا اور جناب ایم اے غنی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اظہار تشکر کیا۔