تلنگانہ

اغوا اور عصمت ریزی کے کیس میں سابق انسپکٹر ناگیشور راو کو ضمانت

سکندرآباد ماریڈپلی کے سابق انسپکٹر ناگیشور راؤ کو ضمانت مل گئی ہے۔ ہائی کورٹ نے ناگیشور راؤ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکہ پر ضمانت دیدی۔ ناگیشور راؤ اغوا اور عصمت دری معاملہ میں جیل میں بند تھے۔قبل ازیں ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں لیکن عدالت نے ضمانت منظور کرنے سے انکار کردیاتھاتاہم عدالت نے اس نئی درخواست پر ضمانتی مچلکہ اور کئی شرائط کے ساتھ ضمانت منظور کی۔ ہائی کورٹ نے ناگیشور راؤ پر دو ماہ تک روزانہ صبح 10 بجے تحقیقات عہدیدار کے سامنے حاضر ہونے کی شرط عائد کی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button