جنرل نیوز

سرسوتا پریشد کے زیر اہتمام تلنگانہ کے 33 اضلاع کی تاریخ پر مبنی کتاب کی رسم اجرائی

نارائن پیٹ : یکم /جولائی ( اردو لیکس) سرسوتا پریشد کے زیر اہتمام تلنگانہ کے 33 اضلاع میں تاریخ ،ثقافت، فنون، زبان و ادب اور تہذیب وغیرہ کے موضوعات پر شائع کردہ کتابوں کے سلسلہ میں آج نارائن پیٹ ضلع کی جامع کتاب کی رسم اجرائی انجام دی گئی۔

 

مقامی سی این آر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج میں منعقدہ پروگرام کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کلکٹر نارائن پیٹ سکتھا پٹنائک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارائن پیٹ ضلع تلنگانہ میں تاریخ اور ثقافت کے لحاظ سے منفرد ہے ، انہوں نے مشورہ دیا کہ طلباء سے لے کر بڑوں تک ہر ایک کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے نارائن پیٹ ضلع کی زبان، ادب اور فنون کا مطالعہ کرنے کا وعدہ کیا۔ کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر جے۔ چننیہ نے خیرمقدمی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سرسوتا پریشد جو 1943 میں سوراورم پرتاپ ریڈی، مداپتی ہنومنت راؤ جیسے بزرگوں کے ذریعہ قائم کی گئی تھی، 80 سالوں سے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ بتایا گیا کہ تلنگانہ کے 33 اضلاع کی تشکیل کے بعد ہر ضلع کو اس ضلع کی جامع تاریخ پر مشتمل جلدیں فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا اور اب تک 19 اضلاع کی جامع جلدیں تیار کی گئیں ہیں۔

 

ادبی اسکالر ڈاکٹر پردوٹوری ایلاریڈی نے محبوب نگر ضلعی اداروں کی ادبی سرپرستی کے بارے میں ایک مثال پیش کی ہے ۔ اجلاس میں تاٹی نرسپا کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ، جن کا حال ہی میں انتقال ہو گیا تھا، اس کتاب کے مضامین میں آنجہانی کا بہت اہم رول ہے ، اس موقع پر نارائن پیٹ ضلع جامع کتاب "سوروپا گرنتھم” کور کمیٹی کے ارکان نے ٹاٹی نرسپا کے لئے دو منٹ کی خاموشی منائی ،جبکہ کور کمیٹی کے ارکان رام موہن راؤ، , کرومنا یادو اور 40 مصنفین جنہوں نے کتاب کےمضامین میں حصہ لیا انہیں پریشد کی جانب سے ایک یادگاری نشان اور کتاب کی ایک کاپی سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button