نیشنل

انڈین مسلمس فار سیول رائٹس کی جانب سے دہلی میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر قومی کنونشن

مسلمانوں کے مسائل کی بھرپور ترجمانی کیلئے طاقتور میڈیا ہاؤس کا قیام ضروری۔ آئی ایم سی آر کے دہلی کنونشن میں سید نجیب علی کا اظہار خیال

نئ دہلی یکم/جولائی (پریس نوٹ) ملک میں مسلمانوں کے حقوق جمہوریت کی بقاء اور دستور کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل انڈین مسلمس فار سیول رائٹس (IMCR) کی جانب سے دہلی میں ملک کی کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل کے عنوان پر ایک روزہ قومی کنونشن کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر جناب سید نجیب علی ایڈوکیٹ نے قومی کنونشن میں شرکت کی

 

۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ملک کے موجودہ حالات میں ملک کے ایوانوں میں مسلمانوں کے تناسب کے لحاظ سے نمائندگی میں کمی واقع ہوئی ہے آنے والے چار ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں مسلم ووٹوں کے متحدہ استعمال کے حق میں رائے عامہ کو بیدار کرنے کے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ملک کی سطح پر ذرائع ابلاغ کے موثر استعمال کیلئے طاقتور میڈیا ہاؤس کے قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ IMCRکے قومی کنونشن کا انعقاد جواہر بھون دہلی میں عمل میں آیا اس موقع پر سابقہ رکن پارلیمان محمد ادیب چیرمین و بانی آئی ایم سی آر نے اجلاس کی صدارت کی۔

 

کنونشن میں سابقہ مرکزی وزیر سلمان خورشید کے علاوہ منوج جھا (آر جے ڈی)، سنجے سنگھ (عآپ)، اراکین پارلیمان ضیاء الرحمن برق، سید آغاز مہدی روح اللہ، اقراء حسن چودھری، محب اللہ ندوی، عمران پرتاب گڑھی، فوزیہ خان، مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند، شبنم ہاشمی، محمد سلیم، شاہد صدیقی، کنور دانش علی (سابقہ اراکین پارلیمان)، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست، سردار ہرپریت سنگھ (گرودواڑہ پربندھک کمیٹی کے علاوہ ملک کے نامور سیاسی قائدین اور دانشوروں نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ ملک بھر کے تمام ریاستوں سے نمائندہ شخصیات نے اس کنونشن میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button