جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع میں 30، 30 (a) پولیس ایکٹ کا نفاذ: ضلع ایس پی سری یوگیش گوتم آئی پی ایس۔

 

نارائن پیٹ 2 جولائی ( اردو لیکس) ضلع ایس پی۔ شری یوگیش گوتم آئی پی ایس نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ضلع نارائن پیٹ میں امن و سلامتی کے پیش نظر جاریہ ماہ کے اختتام تک ( ختم جولائی تک) ضلع بھر میں 30 , 30(a) پولیس ایکٹ 1861 نافذ العمل رہے گا۔ اس کے مطابق ضلع کے عوام، عوامی نمائندے اور مختلف انجمنیں پولیس حکام کی پیشگی اجازت کے بغیر کوئی بھی دھرنا، روڈ بلاک، احتجاج، ریلی، جلسہ عام، جلسے اور جلسوں کا انعقاد نہ کریں۔ نیز ایسی کوئی غیر قانونی سرگرمیاں نہیں ہونی چاہئیں جو عوامی امن کو خراب کرتی ہیں اور عوامی پیسے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ایس پی نے ضلع کے عوام، عوامی نمائندوں اور مختلف برادریوں کے لیڈروں کو اس معاملے میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ بغیر اجازت مذکورہ حرکتیں کرنے پر متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button