تلنگانہ

سیول سرویسز کوچنگ پروگرام میں داخلہ کے لئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کا امتحان 

انٹرنس ٹسٹ 21جولائی کو 24 ریاستوں کے 90 مراکز پر منعقد کیا جائے گا

حیدرآباد – 2 جولائی 2024 – پریس ریلیز/ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے سول سروسز کوچنگ کے اگلی بیچ میں داخلہ کے لئے انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد 21 جولائی کو ہوگا۔ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں داخلہ ملٹپل کوسچنس پر مبنی انٹرنس ٹسٹ، سبجکٹیوتحریری امتحان اور انٹرویوکی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔اس سلسلہ کا پہلا مرحلہ یعٰنی انٹرنس ٹسٹ 21جولائی 2024 کو ہندوستان کی 24 ریاستوں کے 90 مراکز پر منعقد کیا جائے گا، اور اس کے نتائج کا اعلان 25 جولائی کو کیا جائے گا۔ انٹرنس ٹسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کے لیے سبجکٹیو ٹیسٹ اور ساتھ ہی ساتھ انٹرویو کے لئے دو مراکز نئی دہلی اور حیدرآباد پر اہتمام کیا جائے گا۔ سبجیکٹو ٹیسٹ اور انٹرویو کی تاریخیں 4 اور 5 اگسٹ(نئی دہلی) اور 10 اور 11 اگسٹ(حیدرآباد) کومقرر کی گئی ہیں۔

 

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 19 جولائی 2024 ہے۔ آن لائن رجسٹریشن اور امتحانی مراکز کا انتخاب ویب سائٹ

www.mseducationacademy.in

پر وزٹ کے ذریعہ کیا جا سکتا ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب انور احمد نے بتایا کہ ایم ایس نے اسکول، کالج، میڈیکل، انجینئرنگ، اور آئی آئی ٹی کے داخلے کے امتحانات میں ایک معیار قائم کرنے کے بعد سول سروسز کی کوچنگ کے میدان میں قدم رکھا ہے۔ ایم ایس نے اپنے خدمت انیشئٹیو کے تحت، 2017 میں ایم ایس ا ٓئی اے ایس اکیڈیمی کی شروعات کی تھی تاکہ مسلمان نوجوانوں کو باوقار UPSC سول سروسز امتحان کے لیے فری کوچنگ کا انتظام کیا جا سکے۔ اب تک، ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے سات بیچس کو تربیت دی ہے، جس میں چار طلبہ کامیابی حاصل کرتے ہوئےسول سروسز میں داخل ہوئے ہیں۔ ایم ایس کےچار کامیاب امیدوار میں سے فیضان احمد نے UPSC-CSE 2020 میں آل انڈیا 58 رینک حاصل کرتے ہوئے باوقارآئی اے ایس میں داخلہ لیا؛ UPSC-CSE 2020 میں 270 ویں رینک حاصل کرتے ہوئے محمد حارث سمیر نے بھی IAS میں داخلہ لیا؛ UPSC CSE 2023 کے نتائج میں 481 ویں رینک پر آنے والے محمد عاصم مجتبیٰ نے IPS حاصل کیا۔ اور UPSC 2022 میں 768 ویں رینک حاصل کرتےہوئےمحمد برہان زماں نے IDS حاصل کیا۔ مزید برآں، ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے 30 طلبہ کو مختلف ریاستی اور مرکزی گروپ سرویسز کے لئے اعٰلی عہدوں پر منتخب کیا گیا ہے۔

 

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی جانب سے یو پی ایس سی امتحان کے لئے کوچنگ حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی اور یہ طلبہ کےلئے بالکل مفت ہوگی ۔ اکیڈیمی کا شہر کے وسط میں ایک الگ کیمپس ہے جس میں لاڈجنگ اور بورڈنگ کے علاوہ طلبہ کو جدید طریقے اور میتھڈولوجیس کے ذریعہ کوچنگ فراہم کروانے کا انتظام ہے۔ یہاں ایک جامع لائبریری اور تیز رفتار انٹرنیٹ کے ساتھ تمام سہولیات موجود ہیں۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی سول سروسز امتحان کی تیاری کے لیے طلبہ کو ماہرین اورریٹائرڈ اور برسرکار بیوروکریٹس کے ذریعہ تربیت اور مینٹورشپ بھی مہیا کروائی جاتی ہے۔ ایم ایس اکیڈیمی کی جانب ان تمام انتظامات کے لئے کوئی فیس نہیں لی جاتی ۔

 

ایم ایس کی جانب سےجولائی 21کو انٹرنس ٹسٹ کے انعقاد کے لیے ملک بھر میں 24 ریاستوں میں 90 مراکز قائم کئے گئے ان میں ہندوستا ن کے طول و عرض میں میٹرو اور بڑے وچھوٹے شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ انٹرنس ٹسٹ کے لئےتلنگانہ میں قائم 9 مراکز حیدرآباد، نظام آباد، کریم نگر، محبوب نگر، ورنگل، سداشیو پیٹھ، عادل آباد، بودھن اور نلگنڈہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button