ٹائینی سائنٹسٹ اکیڈیمی میں سیول سرویس کورس شعور بیداری پروگرام

طلبہ کے لئے سیول سرویس میں کیریئربنانے اور اس میں دلچسپی پیدا کرنے کے مقصد سے ٹائینی سائنٹسٹ اکیڈیمی اسکول خلوت کی نئی برانچ کے آڈیٹوریم میں سیول سرویس کورس شعور بیداری پروگرام کاانعقادعمل میں لایاگیا۔مہمان خصوصی عبدالقدیر(نیشنل سیلز مینیجر، بنزجر لیور لمیٹیڈ، جدہ KSA) نے عوامی خدمت اور قوم کے لیے لگن کی اہمیت پر ایک منفرد نقطہ نظر پیش کیا
۔ انہوں نے سیول سرویس میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طلبہ کو تعلیم میں بہترین مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی۔پروفیسر ڈاکٹر ایم ایم انور(اے آر ایس، سابق ڈائرکٹر آئی سی اے آر وسینئر سائنسداں) نے کہاکہ طلبہ کو بہترین تعلیم کیلئے سخت محنت کرنا چاہئے۔ انہوں نے کامیاب سیول سروس کیریئر کے لیے ثابت قدمی اور مسلسل سیکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
بشیر احمد (سیول سرویس اکیڈمی حیدرآباد چیف کونسلر)نے طلبہ کو عوامی انتظامیہ میں کیریئر کے لیے درکار تعلیمی اور ذاتی خصوصیات کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے سول سروسیس میں بہترین کارکردگی کے بارے میں عملی مشورے پیش کئے۔ انہوں نے دیانتداری، ہمدردی اور مثبت سماجی اثر ڈالنے کے لیے مواصلت کی موثر مہارتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ عامراسلم خان(ایڈوفاسٹ اکیڈیمی) نے اس موقع پر انڈین ڈ یفنس اکیڈیمی میں انٹرمیڈیٹ کے بعد طلبہ کیلئے دستیاب ملازمتوں کے مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے طلبہ کومشورہ دیا کہ وہ این سی سی کورس کریں کیوں کہ اس سے آگے سرکاری ملازمتوں میں امتحانات کے وقت انہیں کئی رعایتیں او ر دیگرفائدے ہوتے ہیں۔
بانی و چیئرمین ٹی ایس اے اکیڈیمی ڈاکٹر کمال الدین حامد سلمانی نے تمام مہمانوں کاخیرمقدم کیا۔انہوں نے کہاکہ TSA اسکول کی نئی برانچ خلوت میں سیول سروسز آگاہی پروگرام کامیاب رہا۔ پروگرام نے طلباء کو سیول سرویس کورس کیریئر پر غور کرنے کی ترغیب دی اور ان میں مقصد اور قوم کی خدمت کے عزم کا احساس پیدا کیا۔ حسن سلمانی، فاروق حسین (انجینئر)، پروفیسر عبدالحکیم کے علاوہ طلبہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔ پرنسپل ثمرین کے شکریہ پرپروگرام اختتام پذیر ہوا۔