آیندہ زندگی کے ایام اللہ کی مرضی و اطاعت نبوی کے مطابق گذاریں _ مولانا اسمعیل عارفی صدر حج سوسائٹی نظام آباد

نظام آباد 3/جولائی (اردو لیکس)وسیم احمد خان خازن حج سوسائٹی نظام آباد کی اطلاع کے مطابق امسال سفر حج پر جانے والے حجاج کرام الحمدللہ بعافیت اپنے اپنے مقامات پر پہونچ چکے ہیں واضح رہیکہ پہلا قافلہ 20حجاج کرام پر مشتمل 29/جون کو تبارک ہائی اسکول حطائی نظام آباد پہونچا دوسرا قافلہ 84 حجاج کرام پر مشتمل کلاسک فنکشن ہال پر پہونچا آج یہ تیسرا قافلہ ہے جس میں 68 حجاج کرام تشریف آوری کلاسک فنکشن ہال پر ہوئی ہے اس موقع پر حج سوسائٹی ضلع نظام آباد کی عظیم خدمات کو سراہتے ہوئے حجاج کرام نے تمام ہی والینٹرس کا بہت بہت شکریہ ادا کیا
جنہوں نے ہر قسم کی راحت رسانی کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کئے بطور خاص وسیم احمد خان نصیر الدین موظف لیکچرار ومعتمد حج سوسائٹی کے علاوہ گولذن کیر ویلفر سوسائٹی پھولانگ نظام آباد کے نوجوان خدام نے سامان لانے لے جانے میں ہماری بھر پور مددکی لئیق لطیف ماسٹر کی جانب کھانے پینے کے انتظامات بھی عمدہ رہے حجاج کرام کے سامان کو پہونچانے کے لیے ایس اے کریم نے گاڑیوں کا انتظام کیا
مولانا شیخ اسماعیل عارفی خطیب و امام موتی مسجد وصدر حج سوسائٹی نظام آباد نے تمام خادمین حج سوسائٹی کا شکریہ ادا اور کہا کہ گذشتہ برسہا برس سے حجاج کی اس خدمت کو اپنی سعادت سمجھتے ہوے حافظ مظہر شیخ اکرام محمد افروز عزیز اللہ خان محمد صدیق محمد خلیل ودیگر یہ کام انجام دے رہے ہیں ان شاءاللہ تربیتی وانتظامی حوالہ سے مزید بہتری لانے کی کوشش کی جاے گی مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء امام وخطیب مسجد اسلامیہ وخادم دارالعلوم سعیدیہ نظام آباد نے تمام حجاج کو مبارک باد دیتے ہوے استقبال کیا اور کہا کہ حجاج اپنے اس مقدس سفر سے واپسی گناہوں سے پاک وصاف ہوجاتے ہیں اس لئے اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ آئندہ زندگی کے ایام اللہ کی مرضی واطاعت نبوی کے مطابق گذاریں پانچ وقت کی نمازوں کا بہت اہتمام کریں