تلنگانہ

بی آر ایس رکن اسمبلی ڈی ناگیندراور رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی کانگریس میں شامل

حیدرآباد _ 17 مارچ ( اردولیکس) لوک سبھا انتخابات سے قبل بی آر ایس پارٹی کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اس پارٹی کے  رکن اسمبلی ڈی ناگیندراور چیوڑلہ کے رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی نے  کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی

 

۔ان دونوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی، پارٹی  انچارج دیپا داس منشی اور کانگریس کے دیگر لیڈروں کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ دیپا داس منشی نے ان کو پارٹی کھنڈواپہنایا۔

 

قبل ازیں ناگیندرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی تھی جس کے بعد سے ہی یہ اطلاعات گشت کررہی تھیں کہ وہ کانگریس میں شامل ہوں گے اور اس پارٹی کی جانب سے سکندرآباد لوک سبھاحلقہ سے مقابلہ کریں گے۔ آج انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ناگیندر نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کانگریس پارٹی سے کیاتھا۔

 

چیوڑلہ کے رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی نے کانگریس میں شمولیت پر مسرت کااظہار کیا۔رنجیت ریڈی نے کہا کہ انہوں نے موجودہ سیاسی پیشرفت کے پیش نظر بی آرایس سے استعفیٰ دیا۔ رنجیت ریڈی نے چیوڑلہ لوک سبھا حلقہ کے عوام کی خدمت کا موقع دینے پر سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو اوران کے فرزند کے ٹی راما راو کا شکریہ اداکیا۔ لوک سبھا انتخابات سے پہلے سرکردہ لیڈران بی آرایس چھوڑ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button