تلنگانہ

عادل آباد ضلع میں 2 شیروں کی موجودگی سے عوام میں خوف

عادل آباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں شیروں کی موجودگی کی اطلاع سے عوام میں خوف کی لہرپائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق جائینتھ منڈل کے مضافات میں دوشیروں کے نظرآنے پرمتعلقہ حکام کو اطلاع دی گئی ہے۔ چناکا، کوراٹا کنال کے پاس شیروں کی تصاویرکسی نے اپنے سیل فون میں قید کیں۔ شبہ کیا جاتا ے کہ ریاست مہاراشٹرا کے تپیشورکے جنگلاتی علاقہ سے یہ شیریہاں پہنچے، متحدہ ضلع عادل آباد میں حال ہی میں شیروں کی موجودگی سے عوام میں خوف کی لہرپائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button