محمد مسعود علی قریشی مرحوم نظام آباد کے فرزند محمد سہیل علی قریشی کی شادی
شادی خانہ آبادی
نظام آباد:8/ جولائی (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) محمد مسعود علی قریشی مرحوم سپرنٹنڈنٹ اے پی اے او نظام آباد کے فرزند محمد سہیل علی قریشی ایم ٹیک کمپیوٹر سائنس کا عقد مسعود رحمت اللہ صدیقی کی دختر کے ساتھ بعد نماز عصر مسجد یعقوب میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ مولانا حافظ احسان علی نے خطبہ نکاح پڑھا۔ عقد اور ولیمہ کا عشائیہ ایمپرئیل کنونشن ہال نزد ڈائری فارم کمان بودھن روڈ پر دیا گیا۔ اس پرُ مسرت تقریب کے موقع پر معززین شہر، وکلاء، سرکاری، غیر سرکاری عہدیداران، ڈاکٹرس، انجینئرس، عزیز واقارب، دوست احباب نے ایک کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں ایم اے فہیم سابق ڈپٹی مئیر، ایم اے حلیم خان موظف ڈپٹی کلکٹر، فرید الدین پرنسپل کاکتیہ ہائی اسکول، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس، ایم اے مصعیب سابق کارپوریٹر، ایم اے رشید خان (جاوید)، ڈاکٹر شاہد کارڈیالوجیسٹ، ڈاکٹر عمر پالمالوجی، ڈاکٹر پروین ڈائبالوجیسٹ، ایس رام چندرم اسسٹنٹ پے اینڈ اکاؤنٹ آفیسر نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال مقصود علی قریشی انجینئر، خورشید علی قریشی ایکسرے ٹیکنیشن، شہنواز علی قریشی،پروفیسر مانو یونورسٹی حیدرآباد، سہیل علی قریشی، شہباز علی قریشی اور سیف علی قریشی سپریڈننٹ بے اینڈ اکاؤنٹ نظام آباد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔