نو نہال ہائی اسکول کورٹلہ کے تین طا لبات کو اور سیز تلنگانہ اسوسیشن کی جانب سے ایوارڈ س
تلنگانہ اورسیز ایسوسیشن کی جانب سے کل بتاریخ 10 جولا ئی 2024 کو ریاست تلنگانہ میں تعلیمی میدان میں نمایاں کا رکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو "24 TAp” ایوارڈ س پیش کیے گئے ۔ شہر کورٹلہ کے دسویں جماعت میں اعلی نشانات حاصل کر نے والے نو نہال ہا ئی اسکول کورٹلہ کے تین طا لبات طو بی فاطمہ بنت محمد ظہیر الدین صاحب ،جگتیا ل ڈسٹرکٹ ایس ایس سی ٹا پر کے علاوہ عصفیہ ایمن ، اور ثنا ماہین کو اس ایوارڈ "Tap24” سے نواز ا گیا ۔
واضح رہے کہ یہ پروگرام 10جولا ئی بر وز چہا رشنبہ شام 7: 00بجے ۔سنوارنا آڈیٹوریم ،فیڑریشن آف تلنگانہ چیمبرس اینڈ کامرس انڈسٹریز ،ریڈ ہلز حیدرآباد میں میں منعقد ہوا ۔
اس ایوارڈ تقریب میں ممتاز بین الاقوامی مقررین نے شرکت کی ۔اور طلبہ وطالبات کو ایوارڈ ز سے نوازا ۔ محمد عبد الرحیم صدر مدرس نو نہال ہا ئی اسکول کورٹلہ واساتذہ نے ایوارڈ حاصل کر نے والے طا لبات اور ان کے والد ین کو کو مبارکباد پیش کی ۔