جنرل نیوز
نارائن پیٹ میں کل 12 جولائی کو جلسہ ذکر شہادت حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ

نارائن پیٹ: 11 جولائی (اردو لیکس) انتظامی کمیٹی جامع مسجد نارائن پیٹ کی اطلاع کے بموجب 12 جولائی بروز جمعہ جامع مسجد نارائن پیٹ میں قبل نماز جمعہ 1 بجے تا 2 بجے بعنوان جلسہ ذکر شہادت حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ منعقد ہوگا۔ جسکی صدارت سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رح فرمائیں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید شاہ کلیم اللہ حسینی بندہ نوازی المعروف کاشف پاشاہ صاحب سجادہ نشین آستانہ عالیہ ویچرانی شریف کا خصوصی خطاب ہوگا۔ نماز جمعہ کی جماعت 2:15 پر ادا کی جائے گی۔ عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گی ہے۔