جنرل نیوز

بھینسہ اویسی نگر وارڈ نمبر پانچ میں قدیم برقی ٹرانسفارمر کی تبدیلی پر عوام کا محمد جابر احمد سے اظہار تشکر

بھینسہ 11/جولائی /  بھینسہ شہر کے اویسی نگر علاقہ بلدی وارڈ نمبر پانچ میں قدیم برقی ٹرانسفارمر تبدیلی کے لیے محمد جابر احمد نائب صدرنشین بلدیہ بھینسہ و ضلعی صدر مجلس کی ہدایت پر محمد عامر احمد رکن بلدیہ و یوتھ صدر مجلس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اویسی نگر علاقہ کی عوام کو برقی مسائل کی یکسوئی کے علاوہ راستہ میں ٹرانسفارمر کے سبب پیش آرہی مشکلات سے راحت فراہمی کے لیے اقدامات کیے جبکہ محکمہ برقی اے ای موہن راؤ ، برقی لائن مین کشن اور کنٹراکٹر قاضی معراج احمد نے برقی ٹرانسفارمر تبدیلی کے کاموں کو محمد عامر احمد رکن بلدیہ و یوتھ صدر مجلس کی راست نگرانی میں انجام دیئے اس موقع پر اویسی نگر علاقہ کے مجلسی کارکنان سید اعظم ، محمد روف میستری ، شیخ گورے میاں ، شیخ واجد ، شیخ امیر الدین و دیگر موجود تھے برقی ٹرانسفارمر تبدیلی کے اقدام پر اویسی نگر علاقہ کی عوام نے محمد جابر احمد نائب صدرنشین بلدیہ بھینسہ و ضلعی صدر مجلس کی بے لوث و بے باک قیادت کی زبردست ستائش اور اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button