انٹر نیشنل

سعودی عرب سے مئی میں غیر ملکیوں کے ترسیلات زر میں 12 فیصد اضافہ

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت سے غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیل زر میں اضافہ خارجی باشندوں کے مالی استحکام کا پتہ دیتاہے۔ اس سلسلہ میں رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ سعودی سینٹرل بینک ( ساما) نے کہا ہے کہ مئی 2024 کے دوران مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

گزشتہ برس مئی میں ترسیلات زر 11.27 ارب ریال کے مقابلے میں اس سال اسی مہینے میں 12.6 ارب ریال ریکارڈ کی گئی ہیں۔سعودی سینٹرل بینک کی رپورٹ کے مطابق غیرملکیوں کی ترسیلات زر میں مئی 2024 کے دوران 1,251ملین ریال کا اضافہ ہوا جو اپریل کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے جب ترسیلات زر 11.35 ارب ریال تک پہنچے۔

 

علاوہ ازیں مئی 2024 کے دوران سعودی شہریوں کی بیرون ملک ترسیلات 6.18 ارب ریال رہی جو مئی 2023 کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ برس مئی میں ترسیلات 5.84 ارب ریال رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button