کورٹلہ مجلس یونٹ تحلیل _ مقامی صدر صابر علی،معتمد انور صدیقی جماعت سے برطرف _ صدر متحدہ ضلع مجلس کریم نگر سید غلام احمد حسین کی پریس کانفرنس
کورٹلہ 12/جولائی (اردولیکس نیوز)متحدہ ضلع کریم نگر کے مجلسی صدر سید غلام احمد حسین رکن حج کمیٹی تلنگانہ نے شہر کورٹلہ کا دورہ کرتے ہوئے ما بعد جمعہ کنگ فنکشن ہال کورٹلہ میں مجلس اتحاد المسلمین شاخ کورٹلہ کے قائدین و کارکنان و صحافیوں کا ایک اہم اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہاکہ صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین وہ رکن پارلیمان حیدراباد جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی ہدایت پر یم۔آئی۔یم کورٹلہ یونٹ کو تحلیل کردیا گیا اور جماعت کے مقامی مقامی صدر صابر علی،معتمد انور صدیقی کو جماعت کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی پاداش میں برطرف کرنے کا انہوں نے اعلان کیا
اور ساتھ ہی ساتھ پارٹی کی تشکیل جدید کیلئے بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کی ہدایت پر عنقریب انتخابات عمل میں لانے اور پارٹی کارکنان و محبان مجلس کو پارٹی کے شہرکورٹلہ میں مظبوط استحکام کیلئے متحد ہونے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ آنے والے بلدی انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ مجلس کا اتحاد نہیں ہوگا اور مجلسی آنے والے بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی اور انتخابات میں مجلس تقریبا 17 مختلف واڑوں سے مجلس مقابلہ کرے گی اور کورٹلہ بلدیہ پر مجلس کا پرچم لہرائے گی
۔انہوں عوام سے اپیل کی کہ وہ مجلس اتحاد المسلمین شاخ کورٹلہ سے اپنا رشتہ مظبوط کریں اور متحد و منظم ہوکر جماعت کو کامیاب بنائیں۔اجلاس میں سید غلام احمد حسین صدر متحدہ ضلع مجلس کریم نگر کے علاوہ محمد رفیع، محمد مظفر احمد،سجو،محمد چاند پاشاہ (جہانگیر احمد)،ملاں مسعود،چٹیالہ بھومیئا،امیرالدین،عبدالرحیم،حفیظ قریشی,محمد یونس،ابوبکر صدیقی، شہباز،اور دیگر موجود تھے