تلنگانہ

مجلس کے دفتر دار السلام میں 24 اور 25 ستمبر کو دوروزہ جشن رحمۃ للعالمین ۔ مہمان اور میزبان مقررین و شعراء کا اعلان

حیدرآباد _ 21  ستمبر ( اردولیکس) صدر استقبالیہ جلسہ رحمة للعالمین و کل ہند نعتیہ مشاعره جناب جعفر حسین معراج رکن اسمبلی نامیلی اور معتمد استقبالیہ جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس و رکن اسمبلی یا قوت پورہ  کی اطلاع کے مطابق  کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے زیر اہتمام 24 اور 25 ستمبر یعنی 8 اور 9 ربیع الاول کو دار السلام میں جلسہ رحمة للعالمین و کل ہند نعتیہ مشاعره منعقد ہوگا ۔جس کی صدارت بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد مسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدر آباد کریں گے ۔

 

اتوار کو جلسه رحمتہ للعالمین سے بیرونی مہمان مقر ممتاز عالم دین مولانا توصیف رضا مصباحی سنبھل اتر پردیش خطاب کریں گے ۔ مقامی مقررین میں جناب اکبرالدین اویسی قائد مجلس متفقہ پارٹی ، مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ، مولانا محمد انوار احمد قادری نائب شیخ التفسیر جامعه نظامیہ، مولانا سید مسعود حسین مجہتدی صدر مہدویہ اکیڈیمی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدرآغا صدر شیعہ علماء و ذاکرین، مولانا ڈاکٹر احسن بن محمد الحمومی خطیب شاہی مسجد باغ عامہ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری جانشین حضرت صوفی اعظم، مولانا شیخ مفضل بھائی وزیری کے علاوہ نگران جلسہ کا خصوصی خطاب ہوگا۔ حافظ وقاری عبد العلی صدیقی امام مکہ مسجد کی قرآت کلام پاک ہوگی ۔ جناب محمد شفیع قادری ، جناب محمد مسلم الدین انصاری ، جناب راشد عبدالرزاق میمن ، جناب میر وجاہت علی اعظم منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے

 

دوسرے دن یعنی پیر 25 ستمبر 9 ربیع الاول کو کل ہند نعتیہ مشاعرہ زیرنگرانی بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی و صدر مجلس منعقد ہوگا۔ کل ہند نعتیہ مشاعرہ میں جملہ 21 شعرائے کرام اپنا نعتیہ کلام سنائیں گے جن میں 7 بیرونی شعراء کرام میں ضیاء ٹونکی ( ٹونک راجستھان)، منصور عثمانی (مراد آباد یوپی) ، افضل منظوری (رور کی، یوپی) ، اطہر شکیل نگینوی ( همینه یوپی) ، شرف نان پاروی (دہلی)، فاروق جائسی ( کانپور، یوپی) جلیل برہان پوری ( برہان پور، مدھیہ پردیش ) شامل ہیں۔ چار ریاستی شعراء میں انجم بر بانی محجوب نگر )، وحید گلشن ( ورنگل)، شکیل ظہیر آبادی ( ظہیر آباد ) ، اشفاق اصفی (نظام آباد ) اور 10 میزبان شعراء میں ناظم مشاعرہ جناب سردار سلیم کے علاوہ مولانا خواجہ سید ابوتراب قادری قدیری ، جناب صلاح الدین نیر ڈاکٹر فاروق تشکیل، جناب سید طیب پاشاہ قادری، جناب سکندر آغائی ، حافظ وجیہ اللہ سبحانی، قاضی فاروق عارفی ، جناب اکبر خان اکبر، جناب سمیع اللہ سمیع شامل ہیں۔ صدر استقبالیہ جناب جعفر حسین معراج رکن اسمبلی نامیلی اور معتمد استقبالیہ جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس و رکن اسمبلی یا قوت پورہ نے شمع محمدی کے پروانوں سے جوق در جوق

متعلقہ خبریں

Back to top button