انٹر نیشنل

مملکت میں گرمی کی شدید لہر اس ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات

ریاض ۔ کے این واصف 

سعودی عرب میں جولائی، اگسٹ شدید گرمی کے مہینے ہوتے ہیں۔ ان ماہ میں اسکولز کی چھٹیاں ہوتی ہیں۔ نیز چار ماہ تک کھلے میں کام کرنے والے لیبر وغیرہ سے شدید دھوپ میں کام کروانے پر بھی پابندی ہوتی ہے۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکزنے گرمی کی شدید لہر اتوار سے اس ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

عاجل نیوز کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے الشرقیہ ریجن میں درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان، ریاض اور قصیم میں 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے‘۔مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ریجن میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔اتوار کو الاحسا میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ، دمام اور ینبع میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ، ریاض، شرورہ اور مکہ مکرمہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ اور وادی الدواسر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

سبق نیوز کےمطابق موسمیات کے قومی مرکز نےحفر الباطن، القیصومہ اور الاحسا میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر گرم موسم کے دوران گرمی کی تھکن اور سن سٹروک کے خطرے کی ابتدائی وارننگ جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button