جنرل نیوز

تحفظ ختم نبوت نظام آباد کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان عظمت صحابہؓ ، اہل بیت اطہارؓ اور ایمان سوزفتنوں سےحفاظت

نظام آباد 15/ جولائی (پریس نوٹ) مولانا سید اکرام الدین مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت کی اطلاع کے بموجب تحفظ ختم نبوت نظام آباد کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان عظمت صحابہؓ ، اہل بیت اطہارؓ اور ایمان سوزفتنوں سےحفاظت 20/جولائی 9 بجے شب بمقام کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد پر منعقد ہوگا اس موقع پر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا مفتی محمد جمال الدین قاسمی (نائب شیخ الحدیث و صدر مفتی دارالعلوم حیدرآباد محسن ملت حضرت مولانا محمد ارشد علی قاسمی (سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش) شرکت و خطاب فرمائیں گے جلسے کی صدارت حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نظام اباد فرمائیں گے جلسے کے نگران وکیل احناف حضرت مولانا محمد خضر احمد خان قاسمی ناظم ادارہ انور المدارس اور ناظم جلسہ مولانا غلام رسول قاسمی امام خطیب مسجد یوسفیہ جلسہ کی قیادت حافظ لئیق خان صدر جمیعت العلماء نظام اباد فرمائیں گے قرات کلام پاک مفتی قاری ثناء الرحمن اور نعت شریف حافظ محمد تراب الدین امام و خطیب مسجد ایکمینار پیش کریں گے جمیع برادران اسلام بالخصوص اسکولس کالجس کے لکچررس، ٹیچرس طلبہ ،ملازمین اور تاجرین مختلف تنظیموں کے ذمہ داران اراکین و عہد داران سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس قیمتی جلسۂ عام میں کثیر تعداد میں شریک ہوکر ایمان سوز فتنوں سے آگاہی حاصل کر کے اپنے اور اپنی نسل کے ایمان کی حفاظت کیجئے

متعلقہ خبریں

Back to top button