جنرل نیوز

عمران شہزاد کے والد محترم جناب الحاج محمد احمد المعروف احمد بھائی ریگل کے انتقال پر ملال پر سابق رکن اسمبلی اربن نظام آباد بیگالہ گنیش گپتا نے افراد خاندان کو پرسہ دیا 

نظام آباد: 15/ جولائی /  جناب الحاج محمد احمد صاحب المعروف محمد احمد صاحب المعروف احمد بھائی ریگل کے انتقال پر ملال سابقہ رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے آج عمران شہزاد صدر ٹاؤن اقلیتی سل بی آر ایس پارٹی نظام آباد کی رہائش گاہ واقع حبیب نگر بودھن روڈ پہنچ کر جناب محمد احمد صاحب کے انتقال پر ملال پر ان کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے گہرے رنج کا ملال کا اظہار کرتے ہوئے پرسہ دیا بیگالہ گنیش گپتا نے محمد احمد صاحب مرحوم کی سماجی و فلاحی کاموں کی خاموشی کے ساتھ خدمات انجام دینے پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ ایک ملنسار شخصیت اوصاف رکھتے تھے محمد احمد صاحب کے انتقال پر ملال سے وہ ایک اپنے حقیقی ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں انہوں نے اہلیہ محترمہ جناب محمد احمد صاحب مرحوم، فرزندانِ عمران شہزاد، صدر ٹاؤن اقلیتی سل بی آر ایس پارٹی نظام آباد، محمد ریحان احمد صدر تلنگانہ یوتھ جاگروتی نظام آباد، محمد نعمان احمد این آر آئی و ایڈیٹر روزنامہ آئینہ نظام آباد و دختر و دیگر افراد خاندان سے کہا کہ وہ غم اس سانحہ میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کا تیقن دیا۔ بیگالہ گنیش گپتا نے اس بات اظہار کیا کہ وہ محمد احمد صاحب مرحوم کے حق میں اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ان کی مغفرت فرمائیں انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے مرحوم کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اس موقع پرصدر ٹاؤن بی آرایس ستیہ پرکاش، سابق نوڈا چیرمین پربھاکر، بی آرایس ڈی شیکھر، محمد رفیع، ایم اے باری، ثناء اللہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button