ایجوکیشن

میزان ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے کانوکیشن2024کاانعقاد

حیدرآباد ۔ میزان ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے کانوکیشن 2024کاانعقاد تلنگانہ چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریڈہلز میں 14جولائی کوعمل میں آیا۔میزان ایجوکیشنل سوسائٹی 22سال مکمل کرچکی ہے۔ اس موقع پر تقریباً 200طلبہ میں عالمی پہچان رکھنے والی پروفیشنل سند کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر طلبہ کی حوصلہ وہمت افزائی کی گئی۔

 

خواتین کوخود مختاربنانے کیلئے شروع کردہ یہ پراجکٹ 2023-24ا س کے ساتھ مکمل ہوا۔ مشہور ومعروف سماجی کارکن سید مظہرحسینی صاحب نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے تعلیم کی افادیت،اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگرکیا۔انہوں نے طلبہ سے خود مختار بننے پرزور دیا۔ انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم رزور دیا اورکہاکہ لڑکیوں کی ترقی کیلئے تعلیم ضروری ہے۔انہوں نے طلبہ سے خواہش کی کہ وہ ڈسپلن کواپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور تعلیمی مہارت حاصل کریں۔ کانوکیشن میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے والی شخصیات نے اسی ادارہ سے تعلیم حاصل کی ہے اور ایک اونچے عہدہ پرفائز ہیں جن میں ابوحماد محمدی(بانی تعلیم القلم ایجوکیشن سوسائٹی)، سیدہ سمین(معلمہ مڈل اسکول ابوظہبی)، شہور خان (ٹرینر ومحقق انٹیگرل فاؤنڈیشن گروپ آف اسکول) اور عزیز النساء (استاد ٹرینر گاڈیم انٹرنیشنل اسکول) شامل ہیں۔

 

میزان ایجوکیشنل سوسائٹی کے بانی محمد مختار احمد نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے طلبہ کومشو رہ دیا کہ وہ لائف اسکیلس پرزیادہ توجہ دیں۔ سوسائٹی کی صدر زیب النساء صاحبہ نے اس موقع پرخطاب کیا۔ ا س موقع پرطلبہ نے اس بات کا عہد کیا کہ اپنی ذمہ داری اور اپنی مہارت کو سماج کی بہبود کیلئے انجام دیں گے۔مرزا بیگ نے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button