پروفیشنل سولیڈیریٹی فورم کی سنگ میل کی کامیابی کی تقریب، نئے جاب پورٹل کا آغاز
عبدالمحی، برادر عبدالحفیظ،ڈاکٹر رضا احمد خان، اعجاز احمداور دیگر کا اظہار ِخیال

پروفیشنل سولیڈیریٹی فورم(PSF) نے اپنے فلیگ شپ ٹریننگ پروگرام GTIT کے ذریعے 100ویں تقرری کا نشانہ عبور کرتے ہوئے ایک اہم سنگ میل طے کیا ہے۔ اس ضمن میں ایک تقریب اتوار کو مہدی پٹنم میں سکلز ڈیولپمنٹ (SD) ہب دفتر میں منعقد ہوئی۔ ایونٹ کے دوران PSF نے ایک خصوصی جاب اور CV پورٹل https://psfhyd.org/jobs بھی لانچ کیا۔ PSF سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ ٹیم کے ذمہ دار سہیل عباس نے کہا کہ یہ نیا پلیٹ فارم صارف دوست ہونے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو پیشہ ور افراد کو آسانی سے ملازمت کے مواقع تلاش کرنے اور درخواست دینے کے قابل بناتا ہے۔
اور نئے جاب اور سی وی پورٹل کے اجراء سے طلباء کے کیریئر کی ترقی میں معاونت اور انہیں جاب مارکیٹ میں قیمتی مواقع فراہم کرنے کے مشن کو آگے بڑھانے کی امید ہے۔پروفیشنل سولیڈیریٹی فورم(PSF) کے صدر عبدالمحی نے PSF کے اقدامات اور اہداف کو سامعین اور مہمانوں سے متعارف کراتے ہوئے تنظیم کے مشن اور وژن پیش کیا۔مہمانان اعزازی، صدر SIO تلنگانہ عبدالحفیظ،ڈاکٹر رضا احمد خان، ڈین آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور، اور فل اسٹیک اکیڈمی کے منیجنگ ڈائریکٹر اعجاز احمد نے طلباء کو تحریک اور رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے سماجی خدمت میں حصہ لینے اور قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھی ترغیب دی۔
انہوں نے پی ایس ایف کی گزشتہ برسوں میں شاندار کامیابیوں پر بھی تعریف کی۔اس تقریب میں انعامات اور اسنادات بھی دیئے گئے۔ جہاں موجودہ بیچ کے تین ٹاپ پرفارمرز وویک چوکارا، محمد یاسین، اور ذبیح الدین کو ٹریننگ کے دوران ان کی شاندار کارکردگی پر ٹرافیاں دی گئیں۔ PSF نے اپنے تین GTIT ٹرینرز محمد ندیم الدین، محمد مبین احمد، اور محمد ممشاد کو بھی ایوارڈز سے نوازا۔ دو اسٹوڈنٹ افیئرز کے انچارجز اور ایڈمنز محمد سمیر اور اقبال خان کو بھی ان کے تعاون پر سراہا گیا۔PSF کی بنیادی ٹیم کے اراکین
انھوں نے ایونٹ کے دوران نئے 100 پلیسمنٹ فوٹو فریم کا اجراء کیا۔نثار محمد، کور ٹیم کے رکن اور ایونٹ مینجمنٹ کی قیادت نے MC کے طور پر ایونٹ کی میزبانی کی۔ اسکلز اکیڈمی کے لیڈ، تنزیل حیدر نے تقریب کا اختتام شکریہ کے ساتھ کیا۔