مبارکباد

اوٹکور میں مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے کارکنوں کی تہنیت پوشی

اوٹکور : 18 جولائی (اردو لیکس) آج اوٹکور میں مجلس اتحادالمسلمین کی طرف سے فلاحی کام کرنے والے کارکنوں کی تہنیتی تقریب دفتر مجلس منعقد ہوٸی۔جس کی صدارت جناب حافظ و مولوی عبدالرحمن ایم ایم ڈی سی چیرمین نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد اسماعیل جنرل سکریٹری مجلس اتحادالمسلمین ضلع ناراٸن پیٹ نےشرکت کی۔اس اجلاس میں مجلس کے بہتر طور پر کام کرنے والے تین کارکنوں عبداللہ بھاٸی محمد رفیع چاندی اور محمد فیاض بدی کو جماعت کی طرف سے شال پیش کرتے ہوٸے بھر پور تہنیت پیش کی۔اس اجلاس میں مجاہد دیساٸی،رحمت اللہ جکلیر،شاکر خان،ارشد دیساٸی،قیوم جکلیر،محمد مجیب،قتال احمد شاہ بھاٸی،خالق ظفر اور دیگر کارکنان مجلس شرکت کی۔شکریہ پر اجلاس کا اختتام ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button