سرکاری اپر پرائمری اسکول پھولانگ نظام آباد اپ گریڈ کلاس رومس کی تعمیر کے لئے ضلع کلکٹر سے نمائندگی

نظام آباد 19/ جولائی (پریس نوٹ)شہر نظام آباد کے قدیم و تاریخی محلہ پھولانگ نظام آباد میں واقع سرکاری اپر پرائمری اسکول انگریزی و اردو میڈیم کو محکمہ تعلیمات کی جانب سے جاریہ سال سے اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور اس سال سے آٹھویں جماعت انگریزی و اردو میڈیم میں طلباء وطالبات کی تعلیم کا آغاز عمل آچکا ہے تاہم اسکول میں طلباء وطالبات کو ایک ہال میں تعلیم دی جارہی ہے جس کے باعث طلباء کو تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے
محمد سراج علی جنرل سکریٹری ہلپینگ یوتھ ویلفئیر سوسائٹی پھولانگ نے طلباء وطالبات کو اضافی کلاس روم کی تعمیر کے لیے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو یادداشت پیش کرنے پر ضلع کلکٹر نے ڈی ای او نظام آباد کوسرکاری ہائی اسکول میں اضافی جماعتوں کی تعمیر کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی
واضح رہے کہ محمد سراج علی نے گزشتہ سال اس اسکول کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو پرجا وانی پروگرام اور سابقہ رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش گپتا کو ان کے دورہ پھولانگ کے موقع پر سرکاری اپر پرائمری اسکول کو اپ گریڈ کرنے کے لئے ایک یادداشت پیش کی تھی اس سرکاری اسکول میں زیر تعلیم غریب اور متوسط طبقے کے طلباء وطالبات کو آگے کی تعلیم کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا