تلنگانہ

کانگریس نے کسانوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔قرض معافی سے تلنگانہ کے کسان خوش۔ شجاعت علی

حیدرآباد۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی‌جانب سے کل شروع کی گئی قرض معافی اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے پر تلنگانہ کے محنتی کسان بے حد خوش ہیں۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سرکاری ترجمان شجاعت علی نے یہ بات کہی انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 11.5 لاکھ کسان اس تاریخی پروگرام سے مستفید ہوں گے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کو سونیا گاندھی اور قبئد اپوزیشن راہل گاندھی کے وعدوں پر نافذ کیا گیا ہے۔اس اسکیم کے تحت ک اس مہینہ کے اواخر تک 1.5 لاکھ روپے تک کے قرض معاف کئے جائیں گے جبکہ اگست میں آخری مرحلے میں 2 لاکھ روپے تک کے قرض والے کسانوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ شجاعت علی نے مزید کہا کہ اس پوری اسکیم کے لیے 31,000 کروڑ روپے کانگریس حکومت خرچ کرے گی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں سے جو وعدہ کیا گیا تھا اس پر عمل اوری شروع کر دی گئی ہے۔ اسی طرح تلنگانہ کی کانگریس حکومت ماقبل انتخابات کیے گئے وعدوں کے مطابق تمام گیارنٹی اسکیمات پر عمل آوری کو یقینی بنا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button