انٹر نیشنل

سعودی عرب کیلئے سیاحتی ویزوں کا جلد آغاز

ریاض ۔ کے این واصف

   سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ ٹورسٹ ویزوں کا اجراء ایک ماہ بعد شروع کردیا جائے گا۔رواں برس کی پہلی شش ماہی میں 60 ملین کے قریب سیاح مملکت آئے جنہوں نے 150 ارب ریال کے قریب خرچ کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزیر سیاحت الخطیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ قومی معاشی پیداوار میں سیاحتی شعبہ کا 3 فیصد حصہ ہے جبکہ سال 2019 میں عالمی سطح پراس کا تناسب 10 فیصد تھا۔

 

انہوں نے مزید کہا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایات پر اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے غیرمعمولی طورپر کام کیا گیا اس وقت ہمارے پاس کافی تربیت یافتہ نوجوان موجود ہیں جو اس شعبے میں مملکت کے ویژن 2030 کے ہدف کے حصول کی راہیں آسان بنانے میں مصروف ہیں۔

 

وزیر سیاحت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جی 20 کے ممالک میں سعودی عرب کا شمار تیز رفتار ترقی کرنے والے ملک میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سال 2024 کے نصف میں ملکی معیشت میں سیاحت کے شعبے کے ذریعے 5 فیصد آمدنی میں اضافہ ہوا۔ اس شعبے کو فروغ دینے کےلیے باقاعدہ سیاحتی فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button