تلنگانہ

بیٹے کی موت کے بعد ہارٹ اٹیک سے ماں بھی چل بسی۔ تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں واقعہ

ورنگل: بیٹے کی موت کے بعد غمزدہ ماں کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ ضلع ہنمکنڈہ کے حسن پرتی منڈل میں پیش آیا دیونا پیٹ منڈل سے تعلق رکھنے والا 54 سالہ سدا نند گوڑ پچھلے کچھ دنوں سے خرابی صحت سے متاثر تھا

 

 

اسے علاج کے لیے حیدرآباد کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں جمعہ کی رات دیر گئے وہ چل بسا۔ اس کے دوسرے دن آخری رسومات انجام دی گئی۔ بیٹے کی موت کے بعد سے اس کی ماں نرسماں جس کی عمر 70 سال بتائی گئی ہے مجسمہ غم بنی ہوئی تھی۔

 

 

پیر کی صبح خاتون کی اچانک طبیعت بگڑ گئی اسے ارکان خاندان نے علاج کے لیے ورنگل کے ہاسپٹل منتقل کیا۔ ہاسپٹل منتقلی کے دوران راستے میں ہی قلب پر حملے سے اس کی موت ہو گئی۔ ایک ہی گھر میں اندرونی چند یوم دو اموات سے اس خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button