رکن پارلیمنٹ عادل آباد جی نگیش نے مرحوم رفیع احمد سابق صدر نشین مارکیٹ کمیٹی کے ارکان خاندان سے ملاقات کر کے پرسہ دیا

خانہ پور ۔ رکن پارلیمنٹ عادل آباد جی نگیش نے مرحوم رفیع احمد سابق صدر نشین زرعی مارکیٹ کمیٹی بوتھ کے مکان واقع محلہ گاجل پیٹ نرمل پہنچ کر ان کے ارکان خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں پرسہ دیا اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میں رفیع احمد کے غمزدہ ارکان خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں
انہوں نے ارکان خاندان سے ہمدردی دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں ہمیشہ آپ تمام کے دکھ سکھ میں شامل رہوں گا اور کہا کہ رفیع احمد کے انتقال کی اطلاع سن کر مجھے دکھ اور افسوس ہوا اور میں اپنے دیرینہ رفیق سے محروم ہو گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رفیع احمد مرحوم نے ہر قدم پر میری رہبری اور رہنمائی کی ہے وہ ایک اصول پسند اور قد آور سیاستدان تھے، قوم و ملت بالخصوص متحدہ ضلع عادل آباد کے عوام ایک نہایت مخلص ہمدرد عوامی خدمت گزار سے محروم ہو گئے۔ اس موقع پر مرحوم کے چھوٹے بھائی ظہیر احمد جرنلسٹ،
محمد اکرام الدین انجینیئر، افتخار احمد اسٹاف رپورٹر نرمل، سید فراز الدین، برادر نسبتی محمد مجیب الدین نمائندہ منصف خانہ پور، شنکر سرپنچ موضع وڈور، راجیشور ریڈی، نریندر کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔