ایجوکیشن

سول سروسز میں شرکت کے خواہشمندوں کے لئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کاشاندارترغیبی پروگرام

اکیڈیمی کے سابقہ طلبہ فیضان احمد آئی اےایس،محمد حارث سمیر آئی اے ایس ، محمد عاصم مجتبٰی آئی پی ایس اورمحمد برہان زماں آئی آر ایس کی شرکت

حیدرآباد ۔19 جولائی۔ پریس ریلیز۔ایم ایس آئی ایس اکیڈیمی کے چار سابقہ طلبہ جنہوں نے سیول سرویسز میں شمیولیت اختیار کی وہ ان سروسز میں شرکت کے خواہشمند نوجوانوں کو اتوار21 جولائی محبوب پرائیڈ پیلس میں منعقدہ تقریب میں اپنے تجربات سے واقف کروآئیں گے۔ اس سلسلہ میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمدنے تمام نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ سول سروسز آفیسر بننے کے خواہشمند ہیں تو خاص آپ کی حوصلہ افزآئی کے لئےایم ایس اکیڈیمی کی جانب سے ایک معلوماتی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں فیضان احمد آئی اےایس،محمد حارث سمیر آئی اے ایس ، محمد عاصم مجتبٰی آئی پی ایس اورمحمد برہان زماں آئی آر ایس شرکت کریں گے۔

 

یہاں آپ ان قابل افسران کو سننے کا شرف حاصل کریں گے جنہوں نے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں یو پی ایس سیول سرویسزکی کوچنگ حاصل کی اور کامیاب ہوکر باوقار سیول سرویسز میں شمولیت اختیار کی اور اپنے خاندان اور معاشرہ کا نام اونچا کیا۔ تشریف لائیں اتوار21 جولائی کو محبوب پرائیڈ پیلس، پلر نمبر 101 کاروان روڈ، حیدرآباد پرصبح دس بجے سے لے کر دوپہر دو بجے تک اور ملاقات کیجئے چار غیر معمولی افسروں سے جو ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے قابل فخر سابق طالب علم ہیں وہ اس موقع پر سیول سروس حاصل کرنے کے عزم سے لے کر اس میں شمولیت تک کے اپنےسفر کے ساتھ ہی ساتھ اپنے تجربات سے واقف کروا ئیں گےتاکہ آئی اےایس اور آئی پی ایس کے علاوہ دوسرے اہم سیول سرویسز کا خواب دیکھنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو ۔

 

اس موقع پر تمام سول سروسز کے امیدواروں، خاص طور پر IASبننے کے خواہشمند کا خیرمقدم ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ آپ ایسی بصیرتیں حاصل کریں گے جو آپ کے مستقبل کو بدل سکتی ہیں ۔ اس موقع پر ہم سابق طلبہ محمد عاصم مجتبٰی آئی پی ایس اورمحمد برہان زماں آئی آر ایس کو تہنیت بھی پیش کریں گے۔

 

آئیے! اس اس متاثر کن تقریب کا حصہ بنیں اور اپنے ان تمام ساتھیوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کرلیں جو سیول سرویسز جیسے باوقار اورعظیم الشان کرئیر حا صل کرنے کی ترغیب فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button