جنرل نیوز
حیدرآباد بلکہ تلنگانہ کے امام و موذنین کو بھی رہائش کی سہولت فراہم کی جائے۔ حافظ عبدالغفار صاحب کا بیان

حیدرآباد (ای میل 2024-7-20)مسجد سکریٹریٹ کےموذن امام کی پریشانی سن کر رہائش کی سہولت فراہم کی گئی بڑی خوشی محسوس ہوئی حکومت تلنگانہ سے امید کرتے ہیں کہ اسی طرح دوسرے مساجد کے امام اور موذن سے بھی ان کے حال دریافت کیا جائے کیونکہ امام و موذن کو کوئی دوسری آمدنی نہیں رہتی ہے جیسا کہ عوام کے لئے دو بیڈ روم کا فلیٹ دیا جاتا ہے
اسی طرح امام اور موذننین کے لئے بھی دیا جائے جناب عبدالغفار صاحب نے صدر علمائے مساجد اور صدر وقف بورڈ کے علاوہ جناب محمد علی شبیر صاحب ۔ اور چیف منسٹر جناب ریونت رڈی صاحب۔ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ محترم جناب اسد الدین اویسی صاحب۔ سے بھی مطالبہ کیا کے اس بات کو غور کرتے ہوئے امام اور موذنین کے حق میں فیصلہ کریں ۔