جنرل نیوز

المیزان ٹورس کے 40 رکنی قافلہ کی ادائیگی عمرہ کیلئے روانگی۔ 10 جون کو عازمین حج کا قافلہ روانہ ہوگا

حیدرآباد۔ المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاحب ٹینک حیدرآباد کے 40 رکنی قافلہ کی ادائیگی عمرہ کے لیے آج حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ سے روانگی عمل میں آئی۔‌ الحاج حافظ محمد فیاض علی مینجنگ ڈائریکٹر المیزان ٹورس کے فرزند جناب محمد فواد علی نے عازمین حج کو حیدرآباد سے روانہ کیا۔

 

جدہ ایئرپورٹ پر حافظ محمد فیاض علی نے عازمین کا استقبال کیا۔ حافظ محمد فیاض علی اس وقت مدینہ میں ہیں وہ پچھلے قافلہ کے ساتھ روانہ ہوئے تھے۔ اس قافلہ کی 13 مئی کو تلنگانہ میں پولنگ کے دن واپسی عمل میں آئے گی۔ قافلہ میں تلنگانہ ، آندھرا پردیش کے علاوہ کرناٹک کے عازمین بھی شامل ہیں۔ عمرہ کا جاریہ سال کا یہ آخری قافلہ ہے اگلا قافلہ 10 جون کو حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوگا۔

 

خواہشمند حضرات المیزان کے ایم ڈی حافظ محمد فیاض‌علی سے ان فون نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

9848096760

9849007861

متعلقہ خبریں

Back to top button