تلنگانہ

حیدرآباد۔ گیٹ کی سلاخوں کے درمیان پھنس گیا چھوٹے بچے کا سر

حیدر آباد: حیدرآباد کے مضافات میں کمسن بچہ کا سر آہنی گیٹ کی سلاخوں کے درمیان پھنس گیا تھا۔ یہ واقعہ میر پیٹ میں واقع چلڈرنس پارک میں پیش آیا۔

 

 

کل ایک خاتون مارننگ واک کے لئے اپنے چھوٹے بچہ کے ساتھ پارک کے پاس گئی ہوئی تھی جو کافی دنوں سے بند ہے ۔ خاتون کا بیٹا آہنی گیٹ کی دو سلاخوں کے درمیان سے پارک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ

 

 

اس کا سر سلاخوں کے درمیان پھنس گیا اور رونے لگا۔ وہاں موجود افراد نے کافی کوششوں کے بعد لڑکے کا سرگیٹ سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button