تلنگانہ

نارائن پیٹ سرکاری ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی سے نوزائیدہ بچی کی موت _ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ

نارائن پیٹ : 23 جولائی (اردو لیکس) تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع مستقر کے سرکاری اسپتال میں پیش آئے ایک انتہائی تکلیف دہ واقعہ میں رضا ربانی نامی نوجوان کی نوزائیدہ بچی کی ڈیلیوری کے دوران  موت واقع ہو گئی۔ متاثرہ کے افراد خاندان نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا ہے کہ نرسنگ اسٹاف کی لاپرواہی اور نازک وقت پر ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے براہ راست نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے

 

۔ تفصیلات کے مطابق نارائن پیٹ ضلع مستقر کے رضا ربانی نے اپنی اہلیہ کو کل صبح ڈیلیوری کے سلسلہ میں مقامی گورنمنٹ ضلع ہاسپٹل میں شریک کروایا۔ جہاں پر ڈاکٹروں نے طبی جانچ کے بعد نارمل ڈیلیوری کرنے کا تیقن دلایا۔ جب وقت زیادہ گزرگیا تو ان کے افراد خاندان نے دواخانہ میں موجود طبی عملہ سے استفسار کیا جس پر انہوں نے ڈیلیوری کے انتظامات کئے لیکن دیر گئے ڈیلیوری کرنے سے نومولود لڑکی کی موت واقع ہوگی۔ رضا ربانی نے صحافیوں کو اس واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ہمارے خاندان پر اس واقعے کا تباہ کن اثر ہوا ہے اور یہ سرکاری ہسپتال نارائن پیٹ میں طبی نگہداشت کے معیار کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے

 

۔ میری درخواست ہے کہ اس معاملے کی فوری اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔ یہ ضروری ہے کہ طبی نگہداشت میں کوتاہی کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ علاوہ ازیں سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل کو ایک تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے ڈیوٹی ڈاکٹروں پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اس سلسلہ میں مقامی پولیس اسٹیشن میں بھی ایک تحریری یادداشت پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button