انٹر نیشنل
حج ویزہ ختم ہونے سے قبل اپنے وطن روانہ ہو جائیں – میعاد سے زیادہ قیام غیر قانونی وزارت

ریاض ۔ کے این واصف
حجاج کرام کو سعودی وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ حج پر آئے حجاج اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے وطن لوٹ جائیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حج ویزے پر آنے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں۔ ویزے کی مدت ختم کے بعد مملکت میں قیام غیرقانونی عمل شمار ہو گا۔
وزارت نے وضاحت کی کہ حج ویزا مخصوص ایام کے لیے ہی جاری کیا جاتا ہے۔ مدت ختم ہونے کے بعد ہر وہ شخص جو حج ویزے پر مملکت میں پایا جائے گا غیرقانونی شمار کیا جاتا ہے جس پر قید اور جرمانے کی سزا مقرر ہے۔
واضح رہے حج یا عمرہ ویزے پر آنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے مقررہ وقت کے اندر مملکت سے روانہ ہو، ایسے افراد کو قیام کی سہولت فراہم کرنے والے بھی قانون شکنی کے مرتکب قرار پائیں گے۔