تلنگانہ

نظام آباد میں صرف ( 100) روپے فیس پر طبی علاج ومعالجہ کی سہولیات پر مشتمل ڈاکٹر پروینس پولی کلینک کا عظیم الشان افتتاح

غریب و متوسط افراد کو طبی خدمات فراہم کرنا مقصد ڈاکٹر جئے پروین کمار کا اظہار 

نظام آباد 24/جولائی ( محمد یوسف الدین خان ) ضلع نظام آباد کی غریب و متوسط خاندان کے افراد کی طبی و علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے ڈاکٹر جئے پروین کمار فزیشن و ڈائبالسجسٹ و کریٹیکل کیئر سابقہ میں حیدرآباد کے معروف دواخانوں جن میں کیئر ہاسپٹل ، یشودھا ہاسپٹل ،اور اپولو ہسپتال میں خدمات انجام دینے کے بعد نظام آباد میں ڈاکٹر پروینس پولی کلینک واقع ونائک نگر نزد گنیش باؤلی پر قائم کیا ہے جسکا گزشتہ دنوں افتتاح عمل آچکا ہے جو شہر نظام آباد کا منفرد دواخانہ جس کی تشخیص کی فیس انتہائی رعایت کے ساتھ صرف (100) روپے رکھی گئی ہے ڈاکٹر پروین کمار نے محمد یوسف الدین خان نمائندہ اُردو لیکس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خدمت ہماری شفاء خدا عطا کریگا کے جذبہ کے ساتھ وہ اس پولی کلینک کا قیام عمل لائیں ہیں ان کا مقصد مالی منفعت حاصل کرنا نہیں بلکہ

سماج کے کمزور پسماندہ غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو بہترین طبی علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہے اور کی دعاؤں میں شامل رہنا ہے ڈاکٹر جئے پروین کمار نے بتایا کہ وہ گذشہ ( 25) سال سے شعبہ طب میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ڈاکٹر جئے دھنا لکشمی ڈنںٹل کاسمیٹک سرجن کی ماہر ہیں وہ سابقہ میں امیج ہاسپٹل و مہاویر ہاسپٹل کی میں خدمات انجام دی ہیں اور انہیں (15) سال کا تجربہ حاصل ہے ڈاکٹر جئے پروین کمار نے بتایا کہ ڈاکٹر پروینس پولی کلینک نظام آباد میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موجود ہے جو بطور وزیٹنگ ڈاکٹرس کی حیثیت سے حسب ضرورت شب و روز 24 گھنٹہ مریضوں کے علاج ومعالجہ کے لئے دستیاب رہینگے جن میں ڈاکٹر کے پرشانت (پلمونولوجی) ڈاکٹر آر راجندر (جنرل و لیپروسکوپک سرجن) ڈاکٹر ہریش وردھن گوڑ(آرتھو پیڈک و آرتھروسکوپک سرجن) ڈاکٹر ایس مہیش( فیلوشپ ان ایمرجنسی میڈیسن و فیلوشپ ڈائبالوجسٹ) ڈاکٹر ایم پردیپ کمار نیورو سائیکاٹرسٹ) ڈاکٹر جی مادھو ڈی ایم او، ڈاکٹر ڈی مہندر کمار ڈی ایم او شامل ہیں ڈاکٹر جئے پروین کمار نے بتایا کہ ڈاکٹر پروینس پولی کلینک میں (ملیریا بخار، ٹائیفائڈ ، ڈینگو)بی پی، شوگر ، تھائیرائیڈ ، استھما (دمہ) سی او پی ڈی ، ٹی بی، الرجی ، فٹس، لقوہ، سر درد، قئے، دست، پیچیش، جسم میں پانی کی کمی ، پیٹ کادرد ، سینے میں درد، کمر میں درد، گردن میں درد، گھنٹے کادرد، کرنٹ شاک، بیچھو کا کاٹنا ، سانپ کا کاٹنا ، زہر کے اثرات کا علاج کی سہولیات مریضوں کو فراہم کی جائے گی

ڈاکٹر جئے پروین نے بتایا دیگر طبی معائنوں کے لئے بھی ہاسپٹل میں ہی خدمات فراہم کی گئی ہے مختلف سمپل کے لئے دواخانہ کا عملہ مریض کی رہائش گاہ پہنچ کر نمونے حاصل کریگا ڈاکٹر پروینس پولی کلینک کا فون نمبر 363702-08462 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button