جنرل نیوز

حضرت مولانا محفوظ الرحمن فاروقی رحمانی صاحب کے "نائب امیر شریعت مہاراشٹرا” منتخب ہونے پر مولانا محمد اکبرالدین حسامی رحمانی نقشبندی کی مبارکباد

عادل آباد۔25/جولائی(اردو لیکس)ملک کی مشہور و معروف علمی شخصیت حضرت مولانا محفوظ الرحمن فاروقی رحمانی دامت برکاتہم العالیہ کو "نائب امیر شریعت مہاراشٹر”منتخب کیے جانے پر جہاں ایک طرف مختلف گوشوں سے ستائش و مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔وہیں دوسری طرف حضرت مولانا کی نگرانی میں تربیت یافتہ علماء و حفاظ نے بھی مسرت کا اظہار کیا ہے اور مولانا کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ایسے میں تلنگانہ کے ضلع عادل آباد سے تعلق رکھنے والے مولانا موصوف کے تربیت یافتہ نوجوان عالم دین حضرت مولانا محمد اکبرالدین حسامی رحمانی نقشبندی خلیفہ و مجاز حضرت مولانا محفوظ الرحمن فاروقی رحمانی صاحب دامت برکاتہم وحضرت پیر اقبال قریشی صاحب نقشبندی مدظلہ نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔مولانا محمد اکبر الدین حسامی نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بڑی خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حضرت مولانا محفوظ الرحمن فاروقی رحمانی صاحب کو "نائب امیر شریعت مہاراشٹر” منتخب کرنے پر دارالعلوم عزیزیہ دہے گاؤں منڈل بیلا ضلع عادل آباد کے تمام ہی اساتذہ و انتظامیہ کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاء کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ترقیات سے نوازے اور دنیا و آخرت میں شرف قبولیت عطاء فرمائے آمین،محمد اکبر الدین حسامی نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ مولانا موصوف کئی قومی وملی تنظیموں کے سربراہ، کئی دینی وعصری اداروں کے سرپرست، کئی کتابوں کے مصنف، عالمی شہرت یافتہ قاری ،ملک وبیرون ممالک میں کئی ایوارڈ یافتہ،بیک وقت ہندوستان کے دو بڑے بزرگوں کے خلیفہ ومجاز بیعت ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button