تلنگانہ

تلنگانہ میں حکمران جماعت کے رکن اسمبلی راجیا پر خاتون سرپنچ نے لگایا جنسی ہراسانی کا الزام _ ویڈیو دیکھیں

ہنمکنڈہ _ 11 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ میں برسراقتدار جماعت بی آر ایس کے ایک رکن اسمبلی پر اسی پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سرپنچ نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا سنسنی خیز الزام عائد کیا ہے۔ ریاست کے اسٹیشن گھن پور اسمبلی حلقہ کے  رکن اسمبلی ٹی راجیا کے خلاف ہنمکنڈہ ضلع کے دھرم ساگر منڈل کی جانکی پورم سرپنچ   ناویہ نے الزام لگایا ہے کہ راجیا دو سال سے زیادہ عرصے سے اسے ہراساں کر رہے ہیں ۔ ناویہ جمعہ کو اپنے شوہر پراوین کے ساتھ گاؤں میڈیا سے بات چیت کی ۔

 

خاتون سرپنچ نے کہا کہ ایم ایل اے کی طرف سے مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ بچے کی سالگرہ کے موقع پر جب ہم ان سے ملے تو انہوں نے بتایا کہ وہ ہمارے لیے باپ کی طرح ہیں ایسے میں انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ ایم ایل اے کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اس لیے ہم کچھ عرصے سے ان سے دور ہیں۔ ہمارے گاؤں کو شروع سے فنڈز نہیں دیے گئے۔

خاتون سرپنچ نے کہا کہ پارٹی کی ایک خاتون نے مجھے یہ کہہ کر ورغلانے کی کوشش کی کہ  رکن اسمبلی کے پاس بہت سی عورتیں آرہی ہیں، آپ بھی آئیں تو آپ کے گاؤں کی مالی امداد کی جائے گی اور آپ کی ضروریات پوری ہوں گی۔ میں نے اس خاتون کو واضح کر دیا کہ وہ  ایسا کچھ نہیں کرنے والی ہے۔ وقت آنے پر اس خاتون کا نام بتاؤں گی ۔

اسی دوران رکن اسمبلی راجیا نے خاتون سرپنچ کے الزامات کو غلط قرار دیا اور کہا کہ انتخابات آنے والے ہیں مخالفین انھیں بدنام کرنے کے لئے خاتون سرپنچ کا استعمال کررہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button