جنرل نیوز
آرمور اے سی پی بسوا ریڈی کو ایڈیشنل ایس پی کے طور پر ترقی

آرمور،27/جولائی۔( محمد سیف علی کی رپورٹ ) اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس آرمور کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے بسوا ریڈی کو ایڈیشنل ایس پی کے طور پر ترقی دی گئی اس سلسلے میں حیدرآباد اسپیشل چیف سکریٹری روی گپتا نے ہفتہ کو احکامات جاری کئے۔ حکومت نے اس سلسلے میں ریاست میں کام کرنے والے 13 اے سی پیز کو ایڈیشنل ایس پی کے طور پر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آرمور اے سی پی بسوا ریڈی کو حیدرآباد ڈی جی پی کے دفتر میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔