تلنگانہ

تلنگانہ کے کھمم میں پبلک ٹائلٹ کے گندہ پانی سے مسجد کے احاطے میں تعفن _ مصلیوں کو مشکلات _ مسجد کمیٹی کے ذمہ داروں کی وزیر اجے کمار سے نمائندگی

مسجد فردوس کھمم کمیٹی کے ذمداران نے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار سے ملاقات کرتے ہوئے یاداشت پیش کی کھمم کے ویرا روڈ پر واقع مسجد فردوس جو کھمم گورنمنٹ ہاسپٹل سے متصل ہے اس  ہاسپٹل کے  بلدیہ کی جانب سے پبلک ٹائلٹ تعمیر کیا گیا  جس سے نکلنے  والے گندہ پانی  سے تفعن  پھیل رہا ہے جس سے مصلیوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے 

 

بتایا گیا ہے کہ مسجد فردوس کا بنیاد 2008 میں ڈالا گیا مسجد فردوس کی اراضی وقف کی ہے 2008 سے قبل اس اراضی پر شرپسند عناصر کا قبضہ تھا کھمم شہر کے مسلمانوں نے متحدہ طور پر کھمم شہر سے تعلق رکھنے والے مشہور ومعروف شخصیت ماہر تعلیم محمد اسعد کی قیادت میں زبردست احتجاج کرتے ہوئے قانونی دائرہ میں اس اراضی کو قابضین سے حاصل کرکے اس اراضی پر مسجد فردوس کا سنگ بنیاد 2008 میں ڈالا گیا الحمدللہ وہاں پر 15 سالوں سے پنج وقتہ نمازوں کا سلسلہ جاری ہے

 

کھمم بلدیہ کارپوریشن کے جانب سے مسجد فردوس اور گورنمنٹ ہاسپٹل کے درمیان پبلک ٹایلیٹ بنائے گئے مگر وہاں موجود نالی کو چوڑا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گندا پانی جمع ہوکر گندی بدبو مسجد میں آرہی ہے جس کی وجہ سے مصلیان کو کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے اور کھمم گورنمنٹ ہاسپٹل کا کوڑا کرکٹ بھی مسجد سے متصل ڈالا جارہاہے جس کی وجہ سے موزی جانور سانپ وغیرہ بھی مسجد میں آرہے ہیں

 

مسجد کمیٹی کے ذمداران نے آج  وزیر پی اجے کمار سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پھچلے تین سال سے متعدد مرتبہ کھمم گورنمنٹ ہاسپٹل کے سپرٹینڈیٹ، کھمم کلکٹر اور بی آر ایس قائدین سے نمایندگی کرنے کے باوجود اس طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے مسجد کمیٹی کے معتمد جمیل نے پی اجے کمار سے مطالبہ کیا کہ فوری وہاں کے علاقے کو گندگی سے صاف کرکے مصلیان کو راحت پہنچائیں۔ وزیر پی اجےکمار نے فوری طور پر کھمم بلدیہ حکام کو ہدایت دی کہ وہاں موجود نالی کو چوڑی کی جائے اور  مستقل  اس مسلہ کو ختم کرنے کے لئے ضلع عہدیداران کو ہدایت جاری کی

متعلقہ خبریں

Back to top button