بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی تنظیم جدید۔ سید عتیق احمد صدر منتخب
ریاض ۔ کے این واصف
بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کی نو منتخب کمیٹی نے اپنے عہدوں کا جائزہ حاصل کرلیا۔ صدر سید عتیق احمد کی کیبنٹ مین کے این واصف نائب صدر تعلیم، سید عبدالحامد نائب صدر رکنیت سازی، سید مبارک حسین نائب صدر تعلقات عامہ، محمد مبین سکریٹری، محمد فاروق الدین سارجنٹ @ آرمس، اور عبدالقادر میمن خازن منتخب ہوئے۔
ہفتہ کی شب ایک پروقار تقریب مین سابق ایریا ڈائریکٹر سید فیصل نے نئی کیبنٹ کو حلف دلایا۔ جس کے بعد سید فیصل نے اپنے خطاب مین مشورہ دیا کہ کلب کے اراکین جب کسی عہدے پر فائز ہوں تو وہ اپنی ذمہ داریوں کماحقہ نبھائیں۔ ٹوسٹ ماسٹرز میں عمل سے سیکھا جاتا ہے۔ ہر عہدیدار اپنے جانشین کے لئے ایک چیلنج چھوڑیں۔ یہ سلسلہ کلب کے ترقی کی راہیں ہموار کرتاہے۔
ابتداء میں ایک اور سابق ایریا ڈائریکٹر سامر کمال نے اراکین کو اپنے پریزنٹیشن میں تفصیلی طور پر بتایا کے کس طرح Path Ways کے مطابق اپنی تقاریر کے عنوانات حاصل کئے جائیں اور کامیاب مقرر بننے میں کامیابی حاصل کریں۔ ددستبردار ہوئی کابینہ کے صدر کے این واصف نے اپنی میعاد کی رپورٹ پیش کی۔ جس کے بعد نو منتخب کمیٹی کے صدر سید عتیق احمد نے محفل سے خطاب کیا اور آنے والے سال کے لئے اپنے عزائم اور منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
نو منتخب ایریا ڈائریکٹر محمد سیف الدین نے بھی اس موقع پر اظہار کرتے ہوئے مہمانون کو بزم اردو ٹوسٹ ماسٹر کلب کی رکنیت حاصل کرنے کی تلقین اور کلب کے اراکین کو جلد Path Ways مکمل کرنے کا مشورہ دیا۔ سینئر ٹوسٹ ماسٹر محمد مبین نے ناظم اجلاس کے فرائض انجام دئیے۔ انھون نے حاضرین کو آگاہ کیا اور کہا گو کہ بزم اردو کلب بنیادی طور پر اردو زبان میں تقریری صلاحیت پیدا کرنے اور شخصیت سازی کے مقصد کے لئے کام کرتاہے۔
چونکہ آج اہل اردو اپنی زبان مین اظہار خیال کرنے سے جھجھکتے ہیں اس لئے بزم نے طئے کیا کہ نئے اراکین ابتداء میں انگریزی یا کچھ اردو کچھ انگریزی مین بولتے ہوئے اپنے اندر تقریری صلاحیت پیدا کریں۔ آخر میں چند مہمانوں نے مختصراُ پروگرام سے متعلق ردعمل ظاہر کیا۔